بھٹکل:10/ نومبر (ایس اؤنیوز)شیر میسور حضرت ٹیپوسلطان یوم پیدائش کی مناسبت سے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام تعلقہ کے سرکاری اسپتال کے اندرونی مریضوں کے درمیان پھل وغیرہ کی تقسیم کی گئی ۔
اس موقع پر فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر، ڈاکٹر دینکر، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، سماجی کارکن فیاض ملا، نصیف خلیفہ، مبشر ہلارے ، عبدالسمیع میڈیکل ، رئیس رکن الدین سمیت کئی ذمہ داران اور عہدیداران موجود تھے۔